پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحے میں 10 سے 15 ارب کا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گل پلازہ یونین کے صدر تنویرپاستا کا کہنا کہ گل پلازہ سانحے میں دس سے پندرہ ارب کا نقصان ہوا ہے تاہم حکومت نے 24 گھنٹے میں ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ یونین کے صدر تنویر پاستا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی جانب سے گل پلازہ امدادی کاموں سے مطمئن ہیں، گل پلازہ سانحے میں 10 سے 15ارب کا نقصان ہوا ہے، دکانوں میں جو سامان جلا وہ 10 سے15 ارب روپے کا ہے۔

تنویر پاستا کا کہنا تھا کہ حکومت نے 24 گھنٹے میں ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ہے، سندھ حکومت نے چیمبر آف کامرس کو ضامن بنایا ہے، زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، ادریس اور مجید ماکڑا متاثرین کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا بولٹن مارکیٹ کے واقعے میں بھی اسی طرز پر امداد تقسیم کی گئی تھی، جہاں حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقم چیمبر کے ذریعے متاثرین تک پہنچی تھی۔

صدر گل پلازہ یونین نے کہا کہ متاثرہ دکانداروں کو فارم فراہم کر دیے گئے ہیں، دکاندار فارم پُر کر کے چیمبر کو جمع کروائیں گے، جس کے بعد امداد جلد تقسیم کر دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم بھی چیمبر آف کامرس کے ذریعے ہی تقسیم کی جائے گی۔

تنویر پاستا کے مطابق صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی جانب سے پانچ سے چھ ارب روپے قرض دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، تاہم اگر حکومت کی امداد بروقت فراہم ہو جاتی ہے تو قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، سلمان اقبال سے بھی رابطہ ہوا ہے اور ضرورت پڑنے پر ان سے مدد لی جائے گی۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے بھی امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں