پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

ٔپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ، جس میں سانحہ گل پلازہ پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد میں پارلیمنٹ نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے فائر فائٹر فرقان علی کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت سندھ سے متاثرہ خاندانوں کو فوری سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت سندھ مستقبل میں ایسے سانحات روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کرے اور وفاقی حکومت اس سلسلے میں تمام ضروری تعاون فراہم کرے۔

اجلاس میں شریک رکن پارلیمنٹ شیری رحمان نے کہا کہ یہ مسئلہ کسی ایک شہر تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ سندھ حکومت نے کراچی کی مکمل ذمہ داری قبول کی ہے اور اسے سیاست یا لسانیت کا مسئلہ نہ بنایا جائے۔

یہ پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کی تمام خبریں

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں اٹھائیسویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر تنقید کی گئی، اور ایک وفاقی وزیر کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کے اجلاس میں تمام جماعتوں نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں