بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

سانحہ گل پلازہ : جاں بحق 27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق 27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا جبکہ 50 لواحقین کے ڈی این اے کے لیے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ 27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا اور اب تک 16 لاشوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

پولیس سرجن کا کہنا تھا ان میں سے 6 لاشیں شناخت کے قابل تھیں جبکہ ایک لاش کی شناخت شناختی کارڈ کی مدد سے کی گئی ہے، مزید برآں 50 لواحقین کے ڈی این اے کے لیے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ تمام نمونے سندھ فارنسک ڈی این اے لیب، جامعہ کراچی بھجوا دیے گئے ہیں اور لاشوں کی شناخت ڈی این اے کراس میچنگ کے ذریعے کی جائے گی۔

سانحہ گل پلازہ سے متعلق خبریں

پولیس سرجن نے مزید کہا کہ بعض لاشیں اعضا کی صورت میں لائی گئی ہیں، جس کی وجہ سے شناخت کا عمل وقت طلب ہے۔

خیال رہے گل پلازہ کے ملبے میں زندگی کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ورکرز عمارت کے ہر کونے کو چھان رہے ہیں تاکہ مزید زندہ بچ جانے والے افراد کو بچایا جا سکے۔

گل پلازہ کے باہر اہلخانہ اور پیارے اپنے لواحقین کے منتظر ہیں، شاپنگ کے لیے آئے کئی خواتین، بچے اور دکاندار بھی لاپتہ ہیں، اور ریسکیو ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ مزید زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کیا جا سکے

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں