پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

سانحہ گل پلازہ : 50 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ، 15 میتوں کی شناخت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں پچاس افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے ، جس میں سے پندرہ میتوں کی شناخت ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ طارق نے سانحہ گل پلازہ میں لاشوں کی شناخت کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک صرف 15 لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے، ان میں سے 7 لاشیں مکمل اور قابل شناخت حالت میں تھیں۔

ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا تھا کہ ایک لاش کی شناخت شناختی کارڈ کے ذریعے ہوئی ، باقی 7 لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے نتائج کے بعد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ باقی انسانی بقایات جلنے کی وجہ سے خستہ حالت میں ہیں، لیکن ان کے ڈی این اے سیمپلز لے کر سندھ فارنزک لیب بھیج دیے گئے ہیں، ڈی این اے سیمپلز لینے کے دوران ٹیم کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، تاہم سیمپلز لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کی تمام خبریں

پولیس سرجن نے کہا کہ لواحقین سے ڈی این اے سیمپلز کے علاوہ اینتھروپولوجیکل ڈیٹا بھی لیا گیا ہے، جس میں رنگت، بالوں کا رنگ، انسانی قد، جنس وغیرہ شامل ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ کہ پہلے روز چھے مکمل باڈیز موصول ہوئی تھیں، اس کے بعد کچھ جسم کے اعضا اور باقیات بھی آئی ہیں۔ جلے ہوئے اعضا سے ڈی این اے کرنا مشکل ہے، لیکن یہ کام جاری ہے، ہڈیوں سے بھی ڈی این اے حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس جدید فارنزک لیب موجود ہے اور شناخت کے پروجیکٹ کے افسران بھی موجود ہیں۔ اب تک 50 باقیات کے نمونے لئے جا چکے ہیں اور کچھ کی ڈی این اے رپورٹس آنے والی ہیں۔

ڈاکٹر سمعیہ نے واضح کیا کہ ٹیم ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ تمام متاثرین کی شناخت جلد از جلد مکمل ہو سکے۔

خیال رہے سانحہ گل پلازہ کے چھٹے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر نے بتایا جاں بحق افراد کی تعداد پچپن سے ساٹھ ہوگئی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز گل پلازہ میں جاری ریسکیو آپریشن کے دوران میز نائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملی تھیں، ایس ایس پی سٹی پولیس عارف عزیز نے بھی بتایا کہ میزنائن فلور کی دبئی کراکری نامی دکان سے لاشیں ملی ہیں جو سوختہ حالت میں ہیں۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں