ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

ادارے میرے گھر والے کھا گئے؟ سانحہ گل پلازہ میں 3 افراد کو کھونے والے شہری کا صبر کا پیمانہ لبریز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سانحہ گل پلازہ میں 3 افراد کو کھونے والے شہری کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، شہری کا کہنا تھا کہ ادارے میرے گھر والے کھا گئے، ’میرے گھر والوں کو مجھے واپس کر دیں، میں خاموشی سے چلا جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقین شدید ذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد کے لاپتہ ہونے پر قیصر نامی شہری کا صبر جواب دے گیا، جس نے اداروں سے فریاد کرتے ہوئے اپنے درد کا اظہار کیا۔

قیصر کا کہنا ہے کہ اس کی اہلیہ، سالی اور بہنوئی گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

شہری نے روتے ہوئے کہا کہ ’’ادارے میرے گھر والے کھا گئے، میں انہیں ڈھونڈنے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں‘‘۔

قیصر کا کہنا تھا کہ وہ کئی دنوں سے سول اسپتال اور ڈی سی آفس کے چکر لگا رہا ہے لیکن کوئی سننے کو تیار نہیں، اس کے گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور وہ اپنے بچوں اور اہل خانہ کو کوئی جواب دینے کے قابل نہیں رہا۔

شہری نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے گھر والوں کو مجھے واپس کر دیں، میں خاموشی سے چلا جاؤں گا، بس مجھے میرے پیارے لوٹا دیں‘‘۔

سانحہ گل پلازہ کے بعد متعدد خاندان اپنے پیاروں کی تلاش میں دربدر ہیں، جبکہ لواحقین حکومتی اداروں سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں