جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحے میں لاپتہ افراد کی تلاش، عمارت میں سرچ آپریشن شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں امدادی رضاکار پہلی دوسری اور تیسرے منزل میں داخل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گل پلازہ کی عمارت میں پیش آنے والی آتشزدگی کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

پہلی، دوسری اور تیسری منزل میں امدادی رضاکار اور اہلکار ملبے میں داخل ہو گئے ہیں تاکہ لاپتہ افراد کی تلاش کی جا سکے۔

چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں نے بتایا کہ فرنٹ سائیڈ پر فائر ٹیم ٹارچ کی مدد سے سرچنگ کر رہی ہے۔ تاہم بعض مقامات پر دھویں کی موجودگی کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

سانحہ گل پلازہ سے متعلق خبریں

انہوں نے بتایا کہ ملبہ بہت زیادہ ہے اور مکمل آپریشن میں ایک ہفتہ تک لگ سکتا ہے۔

چیف فائر آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ گل پلازہ کی مسجد سے کوئی شخص نہیں ملا، اور پہلے مرحلے میں فرنٹ سائیڈ پر واقع دکانوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ عمارت خستہ حال ہے، جس کے باعث فائر ٹیم انتہائی محتاط انداز میں کارروائی کر رہی ہے۔

مزید برآں عمارت سے کیش اور قیمتی سامان بھی نکالا گیا، جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں