سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات عدالت سے کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے، انکوائری مزید شفاف بنارہے ہیں تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی تحقیقات کا فیصلہ کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں کیا ہے، حاضر سروس جج کے ذریعے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، عمارت کی غیرقانونی لیز دینے والوں سے بھی تفتیش ہوگی۔
یہ پڑھیں: گل پلازہ کی انکوائری رپورٹ کابینہ کمیٹی کو پیش کردی، مرتضیٰ وہاب
شرجیل میمن نے کہا کہ سانحہ 80 لوگوں کی جانوں کا معاملہ ہے انتظامیہ کے خلاف بھی ایکشن ہوگا، ہم نے سانحے پر اپنی کوتاہیوں کو بھی مانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ایم کیو ایم یا کسی جماعت کے مطالبے پر نہیں بنایا، ایم کیو ایم سیاست کرے شہر کی دیواریں خراب نہ کرے، ایم کیو ایم کا کوئی وزیر گل پلازہ نہیں گیا صرف سیاست کی ہے۔
کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا کہ جس کی غفلت ثابت ہوئی اس کا نام ایف آئی آر میں شامل کریں گے، گل پلازہ میں کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


