بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

سانحہ گل پلازہ : ایک بیٹے کو دفنا کر دوسرے بیٹے کو تلاش کرتے بوڑھا باپ کی کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سانحہ گل پلازہ میں ایک بیٹے کو دفنا کر دوسرے بیٹے کو تلاش کرتے بوڑھا باپ کا کہنا ہے کہ "بیٹوں نے سرپرائز دینا تھا، مجھے سرپرائز مل گیا۔”

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مشہور تجارتی مرکز گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک حادثے کے 5 روز گزر جانے کے باوجود ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ورکرز عمارت کا ہر کونہ چھان رہے ہیں، جبکہ عمارت کے باہر اپنے پیاروں کے منتظر سینکڑوں افراد کی آنکھیں اشکبار ہیں۔

سانحہ گل پلازہ کی ایک اور دل دہلا دینے والی کہانی سامنے آگئی ، بوڑھے والد انور علی نے چھوٹے بیٹے فاروق کو دفنادیا جبکہ دوسرے بیٹے محمد رفیق کی تلاش جاری ہے۔

انور علی نے غمزدہ ہو کر کہا "بیٹوں نے سرپرائز دینا تھا، مجھے سرپرائز مل گیا۔

بوڑھے والد نے مزید کہا  دونوں بیٹوں کے تین تین بچے ہیں، جو اب یتیم ہو گئے ہیں اور ان کی ذمہ داری بوڑھے والدین کے کندھوں پر آ گئی ہے۔

سانحہ گل پلازہ کی یہ داستان نہ صرف انسانی صدمے کی شدت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کی اہمیت کو بھی سامنے لاتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں