کراچی: صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز رضوان عرفان نے کہا ہے کہ گل پلازہ متاثرین کو دعوت دیتا ہوں میرے پراجیکٹ میں مفت دکان لیں۔
رضوان عرفان نے کہا کہ گل پلازہ متاثرین کی سب کو ملکر مدد کرنا ہوگی، گل پلازہ متاثرین سے 6 ماہ تک کوئی کرایہ، یوٹیلٹی بلز نہیں لیں گے، پراجیکٹ تیار ہے آئیں اور دکان لیکر کل سے اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: گلُ پلازہ کے دکانداروں کو کہاں منتقل کیا جائے؟ گورنر نے جگہ بتا دی
کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز کے صدر نے مزید کہا کہ دکاندار 6 ماہ میں اس قابل ہو جائیں گے کہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں، گل پلازہ سانحہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
رضوان عرفان نے کہا کہ مارکیٹس میں فائر سیفٹی انتظامات کیلئے 3 دن کی مہلت ناکافی ہے، فائر سیفٹی انتظامات کرنے کیلئے تیار ہیں مگروقت دیا جائے۔
سابق صدر ایف پی سی سی آئی زکریاعثمان نے کہا کہ ڈیفنس فیزون میں ہمارے پراجیکٹ میں 130 دکانیں ہیں، محکمہ فائربریگیڈ، ریسکیو نظام کی بہتری سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


