جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

گل پلازہ کی عمارت گرائی جائے گی یا نہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صدر ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ نے کئی گھروں کو برباد کردیا اس عمارت کا مستقبل کیا ہوگا؟

اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ عمارت کو تعمیر کیا جائے گا تاہم گل پلازہ کی عمارت گرائی جائے گی یا نہیں، اس کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع ایس بی سی اے نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عمارت کی بیسمنٹ میں گرم پانی موجود ہے، جس کے بعد ہی اندرونی کالمز کا معائنہ کیا جاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق عمارت کے فوری گرانے یا نہ گرانے پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، عمارت مخدوش ڈکلیئر ہوگی یا نئے طریقے سے بلڈنگ کھڑی ہوگی۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیموں کے آپریشن کے بعد معائنہ کرکے بتائے گی۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

ذرائع نے بتایا کہ پلازہ کا بیرونی حصہ گرنے سے عمارت کا کچھ حصہ رمپا پلازہ کی جانب جھک گیا ہے۔

عمارت کا بیرونی حصہ گرنے سے اندرونی حصہ متاثر ہوا، گل پلازہ کا ایک حصہ گرنے سے رمپا پلازہ کے 2کالم متاثر ہوئے۔

رمپا پلازہ کے کالمز ایک طرف کو جھک گئے ہیں، دونوں کالمز پر آج رات تک جیک لگا دئیے جائیں گے۔

’سانحہ گل پلازہ: عامر نے بہن کو فون کرکے کہا میرا دم گھٹ رہا ہے‘

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں