(18 جولائی 2026): بھارت میں شہریوں کی جانب سے گدھوں کو مٹھائی (گلاب جامن) کھلانے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں بارش کی کمی اور کمزور مون سون کے باعث شہریوں نے ایک انوکھی پرانی روایت پر عمل کرتے ہوئے گدھوں کو گلاب جامن کھلائے تاکہ علاقے میں بادل برس سکیں۔
Bhopal, Madhya Pradesh: Amid a delayed monsoon, residents performed an unusual ritual by feeding gulab jamuns to donkeys in an attempt to appease the rain gods and pray for rainfall. pic.twitter.com/HvfH1EdIaL
— IANS (@ians_india) July 18, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے جمع ہو کر گدھوں کو مٹھائی کھلائی، اس انوکھے منظر نے وہاں سے گزرنے والے لوگوں کی توجہ بھی اپنی طرف مبذول کروائی، جنہوں نے اس کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کر دیں۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے بیچوں بیچ شہری بارش کے دیوتا کو خوش کرنے کی کوشش میں گدھوں کو گلاب جامن کھلا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ روایت ایک قدیم مقامی عقیدے پر مبنی ہے اور یہ اس وقت کی جاتی ہے جب مون سون میں تاخیر ہو یا بارشیں ضرورت سے کم ہوں۔
ان کا ماننا ہے کہ یہ علامتی نذرانہ بارش کے دیوتا ‘بھگوان اندر’ کو خوش کر سکتا ہے، جس سے علاقے میں اچھی بارشیں ہونے کی امید ہوتی ہے۔


