سابق افغان وزیراعظم اور رہنما حزب اسلامی گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں کہ انہوں نے کہا تھا افغان جنگ میں پاکستان کی شمولیت غلطی تھی۔
ایک انٹرویو میں گلبدین حکمت یار نے کہا کہ طالبان کو احساس ہے افغان حکومت جلد قائم ہونی چاہیے وہ اکیلے اسلامی امارات افغانستان کی نہیں عوامی حکومت چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت امن کی حمایت کرے،افغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہ کرے، بھارت کو اپنے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے باز رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے بیان بازی کی بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔
گلبدین حکمت یار نے وزیراعظم کے دیرینہ موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں انہوں نے کہا افغان جنگ میں پاکستان کی شمولیت غلطی تھی۔