منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

خلیج تعاون میں اختلاف کا حل؛ پاکستان سعودی کردار کا معترف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے خلیج تعاون کونسل ممالک میں اختلافات کوحل کرنے کے سعودی کردار کو سراہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاسعودی وزیرخارجہ سےٹیلیفونک ‏رابطہ ہوا جس میں وزیرخارجہ نےپاکستان سعودی عرب کےبرادرانہ تعلقات کی توثیق کی۔

شاہ محمودنےخلیج تعاون کونسل ممالک میں اختلافات کوحل کرنےکےسعودی کردارکوسراہا اور ‏خطے میں خوشحالی کیلئے سعودی کوششوں کیلئےپاکستان کی حمایت پر زور دیا۔

وزیرخارجہ نے سعودی عرب کی سالمیت اور خودمختاری کیلئےپاکستان کی حمایت کااعادہ کیا جب ‏کہ سعودی وزیرخارجہ نےسعودی عرب کیلئےپاکستان کی مستقل حمایت پرشکریہ اداکیا۔

قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ افغانستان کےتنازع کاکوئی فوجی حل نہیں، دوحہ ‏معاہدے نے پائیدار سیاسی حل کاایک تاریخی موقع فراہم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ افغان جماعتوں کےدرمیان طےپانےوالےمعاہدےکوقبول کریں گے، امریکی فوج ‏کی واپسی منظم اورذمہ دارہونی چاہیےتاکہ خلاپیدانہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں