کراچی : کے الیکٹرک میں کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے سعودی سرمایہ کار نے حکومت پاکستان پر دو ارب ڈالر ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سرمایہ کار الجمومیہ گروپ نے سرمایہ کاری کو تحفظ نہ دینے پر حکومت پاکستان پر دو ارب ڈالر ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔
الجومیہ گروپ نے بتایا کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی تجارت اور او آئی سی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
الجومیہ گروپ نے کے الیکٹرک میں کئی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری مگر ابھی تک ایک روپیہ منافع نہیں کمایا ہے،
کے- الیکٹرک کے شیئرز کی شنگھائی الیکٹرک کو 1.77 بلین ڈالر کی فروخت میں آٹھ سال تک غیر قانونی رکاوٹیں ڈالیں۔
کے- الیکٹرک کے قانونی واجب الادا بقایاجات بیس سال تک روکے رکھے ہیں ، ٹیرف، بجلی کی قیمتوں کے تعین کے آزادانہ عمل میں سیاسی مداخلت کی اور اسے نقصان پہنچایا۔
شہریار چشتی نامی ایک مقامی شخص کی جانب سے کمپنی پر قبضے کی غیر قانونی کوششوں کو روکنے میں ناکامی اور حکومت کو بار بار مطلع کیا گیا۔
سنرجی کو کے شیئرز کی فروخت سے حاصل ہونے والے تقریباً 66 ملین ڈالر کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے میں ناکامی رہی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


