منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

خلیجی ممالک کو 1990 کے بعد کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بلومبرگ کی وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : عالمی معاشی جریدے ‘بلومبرگ’ نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ خلیجی معیشت کے لیے 1990 جیسا بدترین بحران لا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی معاشی جریدے ‘بلومبرگ’ نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے نتیجے میں خلیجی ممالک کو 1990 کے بعد کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر عالمی تجارتی گزرگاہ (آبنائے ہرمز) دو ماہ تک بند رہی تو خطے کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) میں 14 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔

آبنائے ہرمز کی بندش سے سب سے زیادہ قطر اور کویت کی معیشت متاثر ہوگی، جبکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جی ڈی پی میں 3 سے 5 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ایرانی حملوں کو خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 1990 کی خلیجی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اس خطے کی معیشت اتنے بڑے پیمانے پر عدم استحکام کا شکار دکھائی دے رہی ہے، جس کے اثرات عالمی توانائی کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں