site
stats
سندھ

کراچی: چاقو کے وار سے ایک اور خاتون زخمی، تعداد 7 ہوگئی

gulistan e jauhar

کراچی:گلستان جوہر میں چاقو سے ایک اور خاتون کو زخمی کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد زخمی خواتین کی تعداد 7 ہوگئی، حملہ آور کا کچھ پتا نہ چل سکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور خواتین تنہا گھروں سے نکلتے ہوئے کترانے لگی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملے کا ایک اور واقعہ محکمہ موسمیات کے قریب پیش آیا، جس میں 30 سال کی خاتون پر رکشے سے اترتے ہوئے حملہ کیا گیا بعدازاں خاتون اسی رکشا میں اسپتال پہنچی جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

گلستان جوہر میں چاقو سے 5 دنوں کے دوران 7 حملے کیے گئے، ملزم کے بارے میں تاحال کچھ پتا نہ چل سکا، اب تک ہونے والے واقعات کی 5 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، 4 ایف آئی آر شارع فیصل تھانے میں اور ایک گلستان جوہر میں درج کی گئی۔


یہ پڑھیں: گلستان جوہر، نامعلوم ملزم سرگرم، چاقو کے وار سے 6 خواتین زخمی


آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک ہی شخص ہے ممکن ہے وہ نفسیاتی مریض ہو، اسے جلد گرفتار کرلیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top