مسلح شخص نے گھر میں گھس کر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق لیہ تھانہ صدر کی حدود میں ملزم شاہد نے لڑکی کو گھر میں اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، متاثرہ طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی جس سے عدم تحفظ کا شکار ہوں۔
متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔
ادھرپھول نگر سرائے مغل کے اسکول میں کام کرنے والے مزدور نے دس سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے بچی کی والدہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔