ترکیہ کے شہر مرسین میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے شہر کے مختلف مقامات پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک ریسٹورنٹ پر حملہ کر کے مالک اور ملازم کو قتل کیا تو فرار ہوتے ہوئے راستے میں ایک چرواہے اور ٹرک ڈرائیور کو بھی قتل کر دیا۔
ترک پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر کے تلاش جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


