منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

تھائی لینڈ کے اسکول میں نوجوان نے گولیاں چلا دیں، طلبا کو یرغمال بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

تھائی لینڈ کے شہرہات یائی کے اسکول میں فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ مسلح نوجوان نے اسکول میں گھس کر گولیاں برسائیں اور متعدد طالبعلموں کو یرغمال بنا لیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر کے تمام یرغمالیوں کو باحفاظت بازیاب کروا لیا۔

ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ بدھ کے روز جنوبی تھائی لینڈ کے ضلع ہاٹ یائی کے ایک اسکول پر فائرنگ کرنے والے بندوق بردار کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد اسکول کو بند کر دیا گیا ہے اور دیگر اسکولز کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

صوبائی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بدھ کے روز سونگخلا صوبے کے ہاٹ یائی میں ایک 18 سالہ نوجوان بندوق لے کر پٹونگ پرتھانکیریوت اسکول میں داخل ہوا تھا۔

پولیس کی طرف سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں، مشتبہ شخص، ننگے پاؤں اور شارٹس اور ٹی شرٹ میں ملبوس تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں