تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

نائیجیریا، مسلح افراد یونیورسٹی عملے کو بچوں‌ سمیت اغوا کرکے لے گئے

ابوجا: نائیجیریا کے دارالحکومت میں مسلح افراد نے یونیورسٹی عملے کے 6 ارکان کو بچوں سمیت اغوا کرلیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں کچھ دیر قبل گاڑیوں میں آئے مسلح افراد نے یونیورسٹی پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

مسلح افراد یونیورسٹی  عملےکے 4 ارکان کو بچوں سمیت اغوا کر کے لے گیے۔ واقعےکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق یونیورسٹی عملے اور بچوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، جو ہر آنے اور جانے والی گاڑی کو چیک کر کے ہی جانے کی اجازت دیں گے۔

مزید پڑھیں: نائیجیریا کے 140 طلبہ اغوا

یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا میں 279 طالبات کو نئی زندگی مل گئی

پولیس اور سیکیورٹی حکام نے حملہ آوروں کی سمت کا تعین کر کے نفری کو اُس طرف روانہ بھی کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد جنگل کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق مسلح افراد عام طور پر اسکول کے طالب علموں کو اغوا کر کے جنوب مغربی علاقے لے کر جاتے ہیں جہاں وہ تاوان ادائیگی کے بعد بچوں کو رہا کرتے ہیں۔ نائیجیرین سیکیورٹی فورس کے مطابق دو گاڑیوں میں 12 مسلح افراد سوار تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایجنٹس نے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کیے گئے 187 طالب علموں کو بازیاب کروایا تھا۔

Comments

- Advertisement -