تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

افغانستان: مسجد میں‌ فائرنگ، 5 سگے بھائیوں‌ سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے مسجد میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پانچ سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ننگرہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں پانچ سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی افغان سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر آپریشن شروع کردیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان، فوجی اڈے پر حملہ، اہلکاروں‌ کی ہلاکتیں

افغان پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کی ملکیت سے متعلق تنازع پر پیش آیا، جس کی وجہ سے دو قبائل میں خونی تصادم ہوا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -