ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

کابل میں گلبدین حکمت یار کے دفتر کی مسجد پر مسلح افراد کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نمازِ جمعہ کے بعد حزب اسلامی حکمت یار کے دفتر کی مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

ذرائع حزب اسلامی کے مطابق حملے کے وقت گلبدین حکمت یار مسجد میں موجود تھے، مسلح افراد کے حملے میں وہ محفوظ رہے۔

حملے میں گلبدین حکمت یار کا محافظ جاں بحق جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا، فائرنگ کے دوران مسجد کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکا بھی ہوا۔

اب سے کچھ دیر قبل دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے، زخمی سکیورٹی گارڈ کو سینے میں تین گولیاں لگی ہیں، پاکستانی ناظم الامور و دیگر حکام کو وقتی طور پر واپس بلا لیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں