تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کیمرون: دہشت گردوں کا اسکول پر حملہ، کلاس روم لہو لہان، طالب علموں کی ہلاکتیں

یاؤندے: افریقا کے وسط میں واقع ملک کیمرون کے اسکول میں مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمرون کے نواحی علاقے کمبا میں واقع اسکول میں گزشتہ روز علیحدگی پسند گروپ کے مسلح افراد داخل ہوئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردیا۔

موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے اسکول میں موجود طالب علموں، اساتذہ اور عملے کو یرغمال بنایا۔

مسلح افراد نے کلاس رومز میں داخل ہوکر طلبا پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 6 طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ 8 زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی ہونے والے طلبا میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے طالب علموں کی عمریں 12 سے چودہ سال کے درمیان ہیں۔

فائرنگ کی آواز سُن کر متعدد طلبا نے اسکول کی دوسری منزل سے کود کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کئی زخمی بھی ہوئے۔

سرکاری حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اسکول پر فائرنگ کے واقعے میں علیحدگی پسند تنظیم ملوث ہے‘۔ دوسری جانب علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -