تازہ ترین

لبنانی وزیرِ مہاجرین کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو محافظ ہلاک

بیروت : لبنان کے وزیر مملکت برائے مہاجرین صالح الغریب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں ان کے قافلے میں شامل ان کے دو محافظ ہلاک گئے۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی وزیر ائے مہاجرین کے قافلے پر جبلِ لبنان میں واقع علاقے عالیہ میں فائرنگ کی گئی ہے،یہ علاقہ دمشق مخالف دروز لیڈر ولید جنبلاط کے حامیوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی ( پی ایس پی) نے اس واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ۔

صالح الغریب نے لبنانی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو واقعہ رونما ہوا ہے اس ظاہر ہوتا ہے کہ مجھ پر واضح طور پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی لبنانی وزیر کے قافلے پر فائرنگ سے ان کے تین محافظ شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا تاہم دو سیکیورٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ جس وقت پیش آیا ،اس وقت ولید جنبلاط کے حامیوں نے ماؤنٹ لبنان میں واقع شہروں اور دیہات کی جانب جانے والی شاہراہوں کو بند کررکھا تھا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ لبنان کے وزیر خارجہ اور فری پیٹریاٹک موومنٹ کے سربراہ جبران باسیل کے اس علاقے کے دورے کی مخالفت کررہے ہیں اور انھوں نے ان کی راہ روکنے کے لیے شاہراہیں بند کررکھی ہیں۔

پی ایس پی کا کہنا تھا کہ وزیر کے محافظوں نے مظاہرین پر پہلے فائرنگ کردی تھی حالانکہ وہ بند شاہراہ کو کھولنے کی کوشش کررہے تھے اور وہاں رکھی رکاوٹوں کو ہٹا رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -