The news is by your side.

Advertisement

جیولری کی دکان پر مسلح افراد کا دھاوا، 38 کروڑ روپے مالیت کے زیورات لے اڑے

پیرس : فرانسیسی دارالحکومت میں جیولری کی دکان سے ساڑھے 38 کروڑ روپے مالیت کے زیورات لے اڑے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع جیولری کی دکان میں گزشتہ روز دو مسلح افراد داخل ہوئے اور اسٹاف کو اسلحے کے زور پر کمرے میں بند کردیا۔

دونوں ملزمان گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئے تھے اور موقع دیکھ کر پستول نکالی اور عملے کو کمرے میں یرغمال بنا دیا۔

دونوں ڈاکو جیولری کی دکان سے کنگن، ہار اور انگوٹھیاں لوٹ کر الیکٹرک اسکوٹر پر فرار ہوگئے اور کچھ فاصلے جاکر ملزمان نے بائیک چھوڑ کر بس میں سفر کرنا مناسب سمجھا۔

دکان مالک کا کہنا ہے کہ مسروقہ مال کی مالیت 20 لاکھ یورو سے زائد (تقریباً 38 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی) ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مسروقہ مال برآمد کرکے ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں