بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

اجیت دوول! تمہارا سمن تیار ہے میں تمہارا انتظار کر رہا ہوں، گرپتونت سنگھ پنوں

اشتہار

حیرت انگیز

(27 ستمبر 2025): سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کیلیے پیغام جاری کر دیا۔

’دہلی بنے گا خالصتان‘ سکھوں کی آواز دبانے کیلیے غاصب مودی کا ہر ہتھکنڈا اور مذموم سازش ناکام ہوگئی۔ مودی سرکار کی فسطایت اور ہندوتوا نظریے سے تمام اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سفارت خانوں کو دہشت گردی کے اڈوں میں تبدیل کر دیا، گرپتونت سنگھ

سکھ برادری پر مودی سرکار کے جابرانہ رویے اور دباؤ کے خلاف خالصتان تحریک زور پکڑ گئی۔ اسی سلسلے میں سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے اگلے خالصتان ریفرنڈم کا اعلان کر دیا۔

اندرجیت سنگھ گوسل نے بتایا کہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کو سپورٹ کرنے کیلیے باہر آ چکا ہوں، اگلا خالصتان ریفرنڈم کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔

ادھر، گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی حکومت نے اندرجیت سنگھ گوسل کو ہتھیاروں کے کیس میں پھنسانے کی کوشش کی، 23 نومبر 2025 کو اوٹاوا میں زور و شور سے خالصتان ریفرنڈم کیلیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مودی سرکار کینیڈا، امریکا یا یورپ کے کسی ملک میں آ کر گرفتاری کی ہمت کیوں نہیں کرتی، اجیت دوول! تمہارا سمن تیار ہے اور میں تمہارا انتظار کر رہا ہوں۔

مودی سرکار سکھوں کو بیرون ملک نشانہ بنانے کیلیے ’را‘ نیٹ ورکس کا استعمال کر رہی ہے، ریاستی دہشتگردی کے گڑھ بھارت میں خالصتان کا قیام ہر سکھ کی آواز بن چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں