ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

بلوچستان میں حملہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے منظم کیا گیا، گرپتونت سنگھ

اشتہار

حیرت انگیز

(3 فروری 2026): سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے کوئٹہ میں بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا بلوچستان میں حملہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے منظم کیا گیا، حملے نہ صرف پاکستان بلکہ امریکی مفادات کی علاقائی پالیسیوں پر براہ راست حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کا دہشت گرد حملہ ٹرمپ انتظامیہ کے مفادات پر براہ راست وار ہے، بی ایل اے کو بھارتی حکومت کی سرپرستی اور مدد حاصل ہے، بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری روکنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق 31 جنوری کو ہونے والے کلیئرنس آپریشن کے دوران بلوچستان بھر میں متعدد سے زائد عسکریت پسند مارے گئے جن میں تین خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

اس سے قبل 30 جنوری کو پنجگور اور ہرنائی میں 41 عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا گیا تھا، فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں نے 31 جنوری کو کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی کے علاقوں میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تھی۔‘

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ’متاثرہ علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشنز بدستور جاری ہیں اور ان کارروائیوں میں ملوث منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں