اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

میرے قتل کی کوشش میں مودی اور اجیت دیول ملوث ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

اشتہار

حیرت انگیز

(14 فروری 2026): رہنما سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی ناکام کوشش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول کو براہ راست ملوث قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت شہری نکھل گپتا کا جرم قبول کرنے کا مطلب مودی سرکار نے قبول کیا ہے، مجرم نے مانا کہ اسے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے امریکا میں قتل کرنے کی ہدایات دیں۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما نے کہا کہ اجیت دیول جو مودی سے ہدایات لیتا ہے اس نے را کو قتل کیلیے کہا، قتل کی سازش میں مودی اور اجیت دیول براہ راست ملوث ہیں، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر خود کو جیمز بانڈ سمجھ کر بیرون ملک وارداتیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موت اوپر والا طے کرتا ہے مودی کے ہاتھ میں نہیں کہ موت دے، سکھ پیدا ہوتا ہے تو اپنا مقررہ وقت لے کر آتاہے کہ کب مرنا ہے۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ انصاف نے را اور مودی حکومت کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ نیویارک کی وفاقی عدالت میں بھارتی شہری نکھل گپتا نے اعتراف جرم کر لیا، 54 سالہ ملزم نکھل گپتا نے را کے اہلکار کی ہدایت پر امریکا میں مقیم رہنما کو قتل کروانے کی کوشش کی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 54 سالہ نکھل گپتا نے گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کیلیے ایک قاتل کی خدمات حاصل کیں اس نے قتل برائے اجرت، سازش اور منی لانڈرنگ کی سازش کے 3 الزامات قبول کیے۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے سمجھا وہ امریکا سے باہر بیٹھ کر امریکی سرزمین پر کسی کو قتل کروا سکتا ہے، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی شہری کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔

عدالتی دستاویز کے مطابق جون 2023 میں کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا گیا تھا، مودی کے مجوزہ امریکی دورے سے 2 روز قبل گردوارے کے باہر قتل کیا گیا۔

نجر اور نیویارک میں نشانہ بننے والا امریکی شہری گرپتونت سنگھ بھارتی حکومت کے ناقد تھے، نجر کے قتل کے اگلے روز گپتا نے خفیہ رابطے کو بتایا کہ نجر بھی ہدف تھا اوراب انتظار کی ضرورت نہیں۔

استغاثہ کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد نیویارک میں دوسرے امریکی شہری کے قتل کی سازش کی گئی، نکھل گپتاکو30جون 2023کو جمہوریہ چیک میں گرفتار کرکے امریکا کےحوالے کیا گیا۔

قتل برائے اجرت، سازش کے الزام پر زیادہ سے زیادہ 10،10سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، منی لانڈرنگ کی سازش پر20سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے،حتمی سزا کا تعین عدالت کرے گی۔

ایف بی آئی اور ڈی ای اے کےعلاوہ بین الاقوامی اداروں نے بھی تحقیقات میں تعاون کیا، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم امریکی ایجنٹ یا دو تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

اٹارنی جنرل جےکلیٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستانیوں سمیت تمام شرپسندوں کو واضح پیغام ہے کہ امریکا اور اس کے عوام سے دور رہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں