جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں دہشتگردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، گرپتونت سنگھ

اشتہار

حیرت انگیز

(7 فروری 2026): سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے اپنے بیان میں اسلام آباد خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشتگردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ عبادت گاہ کو نشانہ بنانا امن، مذہبی آزادی اور انسانی اقدار پر حملہ ہے اس حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں، یہ کارروائی نریندر مودی کی حکومت کی سیاسی سرپرستی میں کی گئی ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ کوئی الگ تھلگ دہشت گردی نہیں بلکہ منظم تشدد ہے، ہندوستانی دہشت گردی کا مقصد پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا ہے، بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتا ہے۔

گرپتونت سنگھ نے مزید کہا کہ بھارت دہشتگردی کے ذریعے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈالنا چاہتا ہے، مودی کا بھارت اپنی سرحدوں سے باہر دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں