تازہ ترین

پلوامہ واقعے کا فائدہ صرف مودی کو ہو رہا ہے: سکھ رہنما گُر پتونت سنگھ

لاہور: سکھ رہنما گُر پتونت سنگھ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو مارا۔

پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ ایک بار پھر بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پروگرام دی رپورٹرز میں سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

[bs-quote quote=”مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سکھ رہنما”][/bs-quote]

نیویارک سے سکھ فار جسٹس تنظیم کے رہنما گُر پتونت سنگھ پنو نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر نہتے لوگوں پر ظلم کر رہا ہے۔

انھوں نے گجرات سانحے پر بھی بات کی، کہا بھارتی وزیرِ اعظم نریندر سنگھ مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔

گُر پتونت سنگھ نے بھارت میں سکھوں کے قتلِ عام کے حوالے سے کہا کہ 1994 میں بھارتی فوج نے 10 ہزار سکھوں کو قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا پاکستان کو ٹماٹر فروخت نہ کرنے کا مضحکہ خیز فیصلہ

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو مسلسل ہوا دینے پر سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار الیکشن قریب آنے پر یہ سب کر رہی ہے، دیکھا جا سکتا ہے کہ پلوامہ واقعے کا فائدہ صرف مودی کو ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل پاکستان کے خلاف بیان بازی جاری ہے، اور اب تک بھارت کی جانب سے بوکھلاہٹ پر مبنی متعدد اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -