ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

’اقوام متحدہ عنقریب مالیاتی بحران سے دوچار ہو گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ عنقریب مالیاتی بحران سے دوچار ہو گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک کو خط لکھ کر آنے والے مالیاتی بحران سے آگاہ کرتے ہوئے انتونیوگوتریس نے واجب الادا رقوم کی ادائیگیوں پر زور دیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ رکن ممالک کی جانب سے واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگیوں کا سامنا ہے جس کے باعث یو این پروگرامز جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم ادائیگیوں کی صورت میں اقوام متحدہ کے پاس جولائی تک فنڈز ختم ہو جائیں گے اقوام متحدہ کے مالیاتی قوانین کو مکمل طور پر نئے سرے سے ترتیب دینا ہو گا۔

امریکا نے حال ہی میں اقوام متحدہ کو ادائیگیوں سے انکار کیا تھا کیونکہ امریکا اقوام متحدہ کی 31 ایجنسیوں سے دستبرداری اختیار کر چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں