تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پولیس کی کارروائی، کروڑوں‌ مالیت کا گٹکا ضبط، دوافراد گرفتار

نئی دہلی : بھارتی پولیس نے کروڑوں مالیت کے گٹکا، تمباکو اور دیگر نشہ آور اشیاء ضبط کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی مہاراشترا کے بھیونڈی ٹاؤن میں بھاری مقدار میں گٹکا اور تمباکو کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر ایف ڈی اے اور پولیس نے مشترکا چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو ملزمان کو حراست میں لیکر کروڑوں مالیت کا گٹکا ضبط کرلیا۔

ایف ڈی اے کے جوائنٹ کمشنر شوا جی اور پولیس ڈی ایس پی راجکمار نے بتایا کہ گٹکا اور تمباکو سے تیار کردہ اشیاء کی مالیتے ڈھائی کروڑ سے زائد ہے جو ڈاپوڈا کے علاقے میں واقع ایک گودام میں چھپائی گئی تھی۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے دو افراد 27 سالہ کمار یادیو اور 28 سالہ ولاس منڈواکر کو گرفتار کیا ہے جبکہ 6 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سیکیورٹی ادارے گرفتار افراد سے مزید تفتیش کررہے ہیں کہ لوہ گٹکا اور تمباکو سے تیار کردہ اشیاء کہاں سے لائے اور کہاں فروخت کرتے تھے۔

Comments

- Advertisement -