ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

گوادر بندرگاہ پر ایک اور کارگو جہاز کامیابی سے لنگر انداز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 مئی 2026): وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے گوادر بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی ٹرانس شپمنٹ صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گہرے سمندر کی اس بندرگاہ پر ایک اور کارگو جہاز کامیابی سے لنگر انداز ہوا ہے، جو خطے میں گوادر کے بڑھتے ہوئے کردار کی واضح علامت ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق ایم وی یوان ہانگ ویئے گوادر بندرگاہ پر 11 مئی کو صبح 10 بج کر 15 منٹ پر لنگر انداز ہوا، جس پر تقریباً 34 ہزار ٹن مال اور 20 ہزار کے قریب اشیا موجود ہیں۔

گوادر پورٹ کارگو جہاز

انھوں نے بتایا کہ یہ جہاز ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں مصروف ہے اور اس پر موجود سامان ابوظبی اور کویت کے لیے ہے، جسے گوادر بندرگاہ پر اتارا جائے گا۔


گوادر پورٹ پر بڑے معاشی ریلیف کا اعلان، ٹیرف میں نمایاں کمی


جنید انوار چوہدری نے اس پیش رفت کو خطے کی بحری تجارت میں گوادر کے بڑھتے ہوئے کردار کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں عالمی سطح پر گوادر کی سہولیات اور اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ بین الاقوامی شپنگ ٹریفک کو مزید متوجہ کیا جا سکے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں