The news is by your side.

Advertisement

گوجرانوالہ بورڈ کے طلباء کا غلط امتحانی نتائج پراحتجاج

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت امتحان دینے والے سال اوٓل کے طلباء نے امتحانات میں غلط مارکنگ کرنے پربورڈ آفس کے سامنے بھرپوراحتجاج کیا۔

احتجاجی طلباء کا مطالبہ تھا کہ امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال میں انصاف سے کام نہیں لیا گیا ہے اور با صلاحیت اور ذہین طلباء کو کم نمبر دیے گئے ہیں،طلباء نےچیرمین بورڈ سے امتحانی کاپیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔

گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کے اعلیٰ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کرنے والے طلبا نے ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں امتحانی کاپیون کی دوبارہ چیکنگ کے مطالبے درج تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ فسٹ ائیرکے رزلٹ میں غلط مارکنگ کی گئی ہے کیوں کہ فرسٹ ایئر کی امتحانی کاپیوں کوکسی ٹیچرنے نہیں بلکہ میٹرک کے طالب علموں سے چیک کروائے گئے ہیں۔

انھوں نے چیرمین بورڈ سے مطالبہ کیا کہ ان کے پیپرز کو دوبارہ چیک کروایا جائے تاکہ ان کے قیمتی سال کو ضائع ہونے سے محفوظ بنایا جا سکے۔

گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کا ردعمل تا حال سامنے نہیں آسکا ہے تا ہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اس ھوالے سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اگر کسی قسم کی کوتاہی یا بد انتظامی سامنے آئی توسدباب کیا جائے گا اورغفلت برتنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں