تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب آرمی چیف نے لاجسٹک ورکشاپ راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورکشاپ میں مختلف حصوں اور تنصیبات کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کو گاڑیوں کی اپ گریڈیشن اور بہتری کے امور پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے انجینئرنگ معیار اور جدت پسندی کے اقدامات کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -