جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی نائب وزیرخارجہ کونگ ژوان یو نے ملاقات کی، اس دوران پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پربات چیت ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس دوران باہمی دلچسپی، خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، نائب چینی وزیرخارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

علاوہ ازیں چینی نائب وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیکریٹری خارجہ سے بھی ملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں میں آزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین اسٹریٹیجک تعاون کی پارٹنر شپ کا اعادہ کیا گیا۔

پاکستان نے خطے میں امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا، جرمن چیف آف ڈیفنس اسٹاف

دوسری جانب جرمنی کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے بھی گذشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، اس موقع پر جرمنی کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں