تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

’تم جانتی ہو باسط مجھ سے محبت کرتا تھا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی 29ویں قسط کا پرومو مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ باسط اور عائشہ کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں اور دونوں گھومنے بیرون ملک جاتے ہیں۔

29ویں قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باسط نے اہلیہ عائشہ کے لیے سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وہ عائشہ کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں تقریب میں لے جاتے ہیں جہاں موجود تمام گھر والوں کو دیکھ کر وہ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

’لیکن روہا، عائشہ کو سچائی بتا دیتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ ’تم جانتی ہو باسط مجھ سے محبت کرتا تھا، تمہاری والدہ کو باسط نے تم سے شادی کرنے کے لیے 75 لاکھ روپے دیے تھے۔‘

’ادھر روہا یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ ’یہ جو مرد ہوتے ہیں سمجھتے ہیں کہ عورتیں بے وقوف ہیں۔‘

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اسلم اور دانیہ انور (بانو) کی اتفاقیہ ملاقات ہوتی ہیں وہ اپنے کزن کو طعنہ دیتی ہیں کہ ’محبت دل سے کی جاتی ہے لیکن تمہاری پیشانی تو بے وفائی کے تمغوں سے خوب چمک رہی ہے۔

سچائی جاننے کے بعد عائشہ کا ردعمل کیا ہوگا؟ کیا عائشہ روہا کی باتوں میں آجائیں گی؟ کیا دونوں کے درمیان دوبارہ تلخیاں بڑھیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’حبس‘ کی اگلی قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں