تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

’تمہاری زندگی میں کبھی آنسوؤں کی وجہ نہیں بننا چاہتا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط اہلیہ عائشہ سے کہتے ہیں کہ ’میں تمہارے زندگی میں کبھی آنسوؤں کی وجہ نہیں بننا چاہتا۔‘

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط سلمان)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو)، زویا (جنیسا ٹیسا) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ باسط اور عائشہ کی شادی سے متعلق راز کو روہا نے فاش کردیا جس کی وجہ سے عائشہ باسط سے ناراض ہوگئیں۔

30ویں قسط میں باسط روہا کو منانے کے لیے سسرال پہنچتے ہیں تو عائشہ ان سے کہتی ہیں ’میں نے تمہارے بدلنے کی دعائیں مانگیں کاش تم پہلے والے باسط ہی رہتے، مجھے تم پر اعتبار ہی نہیں کرنا چاہیے تھا۔

باسط کہتے ہیں کہ میں جانتا ہوں تم بہت ناراض ہو میں اپنے رویے کی معافی مانگ چکا ہوں، تم ہی تو کہتی ہو کہ اگر ماضی سے آگے نہیں بڑھیں گے تو سب کچھ کیسے ٹھیک ہوگا۔

وہ کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے جو چاہے کہہ لو بس رو مت، میں تمہاری زندگی میں کبھی بھی آنسوؤں کی وجہ نہیں بننا چاہتا۔

دوسری جانب عائشہ کہتی ہیں کہ ’رشتے احساس سے جڑتے ہیں خریدے نہیں جاتے، وہ کہتی ہیں کہ کاش تم پہلے ہی والے باسط ہوتے جو مجھ سے بدگمان تھا، ناراض تھا لیکن سچائی جان کر مجھے زیادہ تکلیف ہوئی ہے۔

’حبس‘ کی 31ویں قسط میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’عائشہ روٹھ کر چلی گئی ہیں اور باسط انہیں ڈھونڈ رہے ہیں، وہ دوست سے کہتے ہیں کہ میں جانتا ہوں وہ مجھ سے ناراض تھی لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ اس حد تک چلی جائے گی۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا عائشہ انتہائی قدم اٹھا لیں گی؟ یا روہا کی جانب سے فاش کیا گیا راز باسط کو پتا چل جائے گا، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں