تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’انسان ایک ایسا جانور ہے جو ہر وقت بدلتا ہے‘

شوبز انڈسٹری کی نامور گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔

معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر سے پہلی مرتبہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق انکشافات کیے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ میری حماد حسن سے مکمل طور پر ارینج میرج ہوئی تھی، پاکستان میں اینیمیٹر کی تعداد بہت کم تھی اور حماد ان میں سے ایک تھے، وہ ایک 3 ڈی اینیمیٹر تھے ان دنوں وہ میری ایک ویڈیو پر کام کررہے تھے۔

حدیقہ نے بتایا کہ ویڈیو بناتے ہوئے وہ میری محبت میں گرفتار ہوگئے، ایک میک اپ آرٹسٹ صائمہ رشید ہماری مشترکہ دوست ہوا کرتی تھیں، انہوں نے حماد کی طرف سے مجھے شادی کی پیشکش کی اور ملاقات کا کہا جس پر انکار کردیا اور بھائی سے بات کرنے کا کہا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ دوست کے اصرار پر میں نے حماد سے فون پر بات کی اور کہا کہ اگر آپ کو میں اتنی پسند ہوں تو اپنی امی کو میرے گھر لاہور لے آئیں، میرے لاہور پہنچنے پر اگلے ہی دن وہ اپنی والدہ کو لے آئے اور یوں ہماری منگنی ہوگئی جو ڈھائی سال تک رہی۔

حدیقہ نے بتایا کہ منگنی سے پہلے میں نے یہ شرط رکھی تھی کہ میں اپنے میوزک کو نہیں چھوڑوں گی جس پر وہ بخوشی رضامند ہوئے تھے، بعد میں میری شادی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ میری ساس تھیں، انہیں میری موسیقی سے مسئلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے سب سے بڑی غلطی یہ ہوئی کہ میں نے اپنے دل کی نہیں سنی، منگنی کے عرصے کے دوران میرا دل اس رشتے پر نہیں مان رہا تھا جس کا اندازہ حماد کو ہوا تو اس نے نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

حدیقہ نے مزید کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب مجھے اس شادی کے لیے منع کردینا چاہیے تھا لیکن میں نے ایسا نہ کیا اور سوچا کہ یہ بندہ جو میرے لیے اپنی جان دینے جارہا تھا، اس کے ساتھ میں بے حد خوش رہوں گی اور یہ میرا خیال رکھے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی پہلی شادی 1997 میں ہوئی جس کے ناکام ہونے کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی لیکن وہ بھی ختم ہوگئی، گلوکارہ کا ایک بیٹا نادِ علی ہے جسے انہوں نے 2005 میں پاکستان میں آنے والے ہولناک زلزلے کے متاثرین سے گود لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -