پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

گلوکارہ حدیقہ کیانی کی عوام سے دعا کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : خوش شکل اور خوش لباس حدیقہ کیانی کا شمار پاکستان میں پاپ موسیقی کی کامیاب گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ہم عصر مرد گلوکاروں کو فن کے میدان میں بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے اپنی والدہ کے لیے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کی ہے، گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ دُعاؤں میں طاقت ہوتی ہے اور میری والدہ کو آپ کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

حدیقہ کیانی نے دُعاؤں کی اپیل کردی

اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ کے سکون، خوشی، ہمت اور مضبوطی کے لیے دُعا کریں تاہم حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹا گرام پیغام میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کی والدہ کو آخر کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی والدہ 2006ء سے فالج کی مریضہ ہیں اس لیے وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں اور ان کی خدمت میں جتی رہتی ہیں۔

سال 2005ء کے خوفناک زلزلے کے دوران انہوں نے ایدھی فائونڈیشن سے ایک بچہ گود لیا تھا جس کا نام انہوں نے ناد علی رکھا انہوں نے نادعلی کی پرورش میں کوئی کسر نہیں اٴْٹھا رکھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں