تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حدیقہ کیانی نے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں کی تعمیرِ نو کی ذمہ داری اُٹھا لی

پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے صوبہ بلوچستان میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے دیہاتوں کی تعمیرِ نو کی ذمہ داری اُٹھانے کا اعلان کر دیا۔

حدیقہ کیانی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بلوچستان کے سیلاب زدگان کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کر رہی ہیں۔

گلوکارہ نے کیپشن میں لکھا: ’بلوچستان کے حالیہ دورے پر مجھے ان بہادر لوگوں سے ملاقات کا موقع ملا جنہوں نے سیلاب میں اپنا سب کچھ کھو دیا۔ میں نے ربی، چھتر اور تمبو کے دیہاتوں کی تعمیرِ نو کی ذمہ داری اُٹھائی ہے۔ ان شاء اللہ، ہم انہیں دوبارہ مضبوطی سے تعمیر کریں گے‘۔

ویڈیو میں حدیقہ کیانی کو سیلاب زدگان کو تسلی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: ’اگر اللہ چاہے گا تو طوفان اور آندھی آئے گی اور آپ لوگوں کو کچھ نہیں ہوگا۔ آپ لوگوں نے کسی انسان کے سامنے نہیں جھکنا، سب کچھ اللہ کرے گا‘۔

ملاقات میں سیلاب زدگان نے ان کے پاؤں پکڑنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے منع کیا۔ گلوکارہ نے متاثرین کے ہاتھوں پر بوسہ دیا اور ان میں موجود بچی کو پیار کیا۔

Comments

- Advertisement -