تازہ ترین

حفیظ کی اہلیہ کا شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام

لاہور: قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کی اہلیہ نے نازیہ حفیظ نے شادی کی 16ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ نے گزشتہ روز شادی کی 16ویں سالگرہ منائی اور نازیہ حفیظ نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں محمد حفیظ ان کی اہلیہ نازیہ اور دونوں بیٹیوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نازیہ حفیظ نے کیپشن میں شوہر حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیار شوہر کو شادی کی 16ویں سالگرہ مبارک ہو، ہماری زندگی میں خوبصورت اور قیمتی یادوں کا شکریہ۔

نازیہ نے آخر میں محمد حفیظ کے لیے لکھا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ اور نازیہ حفیظ کی شادی 2007 میں ہوئی تھی جو اب تین بچوں کے والدین ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں