لاہور: پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن قانون کے مطابق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن قانون کے مطابق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یکم نومبر کو برطانیہ میں ان کا بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا تھا۔
محمد حفیظ کی بولنگ کا 12 ہائی اسپیڈ کیمروں کی مدد سے جائزہ لیا گیا تھا۔
اس سے قبل سنہ 2015 میں بھی محمد حفیظ پر ایک سال کے لیے بولنگ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
محمد حفیظ اب تک 50 ٹیسٹ میچز، 192 ون ڈے میچز جبکہ 78 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں جن میں وہ بالترتیب 52، 132 اور 46 وکٹیں لے چکے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔