بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

بجٹ بناتے وقت مشکل فیصلے کیے، مشیر خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہوئی، بجٹ بناتے وقت ہم نے مشکل فیصلے کیے۔

بین الاقوامی اسلامی معاشیاتی کانفرنس  سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کرونا سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی، پاکستان کی برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی واضح فرق آیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام اور عوام کے لیے مختلف اقدامات کیے، کرونا ریلیف فنڈ کا قیام اُسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو رقم تقسیم کی گئی۔

مزید پڑھیں: تجارتی اور مالی خسارے سمیت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی، حفیظ شیخ

انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال  کے بجٹ کی تیاری کے دوران مشکلات پیش آئیں، حکومت نے مشکل فیصلے کیے تاکہ عوام کو بھی ریلیف دیا جاسکے، حکومت پائیدار ترقی اور حصول کے اہداف کے لیے پرعزم ہیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ تیزی سے فروغ پا رہی ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاسی ، سماجی اور  معاشی تعلقات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں