تازہ ترین

حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کیلئے ایک اور سنگ میل عبور

اسلام آباد : حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا اور درخواست گزار کیلئے قرض کی کم ازکم حد50لاکھ سے بڑھا کر اڑھائی کروڑکردی۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کامیاب جوان پروگرام سے متعلق بیان میں کہا کہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا اور چھوٹے کاروباروں اور ملازمتوں کو فروغ دینے کے لئے کامیاب جوان پروگرام میں توسیع کردی۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کیلئے کم ازکم حد50لاکھ سے بڑھا کر اڑھائی کروڑکردی گئی، پروگرام کیلئے بینکوں کی تعداد بھی3 سے بڑھا کر 21 کر دی گئی ، یہ اقدام لاکھوں روزگارکے مواقع پیدا کرے گا۔

مزید پڑھیں : کامیاب جوان پروگرام کے تحت 50 ہزار نوکریاں ملیں گی، مشیر خزانہ

گذشتہ روز مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت مزید 7500 لوگوں کو قرض دیا جائے گا، حکومت کی پالیسی ہے لوگوں کو پیسے دے کر کاروبار میں خود مختاری دی جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کی جائے گی، پروگرام کے لیے ہر ممکن فنڈز فراہم کررہے ہیں، 2 ہزار 900 نوجوانوں کو ایک ارب سے زائد رقم دے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -