The news is by your side.

Advertisement

حفیظ شیخ سینیٹر منتخب ہوجائیں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امید ہے ایم کیو ایم حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی، ہمیں ووٹ پورے ملیں گے، حفیظ شیخ سینیٹر منتخب ہوجائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو بڑی پریڈ ہوگی، پی ڈی ایم سے درخواست ہے کہ احتجاج کا وقت تبدیل کریں، وہ دو، چار دنوں کے لیے احتجاج کو آگے لے جائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پروپیگنڈا ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف میں کوئی پھوٹ نہیں ہے، میں صرف عمران خان کو پی ٹی آئی سمجھتا ہوں، جو عمران خان سے غداری کرے گا وہ ملکی سیاست میں نہیں رہ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حفیظ شیخ سینیٹ کا الیکشن جیتیں گے، چوروں اور لٹیروں نے معیشت کو تباہ کردیا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے تباہ ہوتی معیشت کو سنبھالا، سول اور ملٹری قیادت کے اچھے تعلقات کا ملک کو فائدہ ہوتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق کل عدالت کا فیصلہ آنے والا ہے پھر فیصلہ کرینگے پریس کانفرنس کرنی ہے یا نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2012 میں پاکستان فٹیف میں بلیک لسٹ تھا، پاکستان نے فیٹف کے 27 سے 24 نکات کلیئر کردیے ہیں، دیگرنکات پر بھی جلد عمل درآمد کرکے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، یہ بھی ضروری ہے کہ بھارت کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کرے، پاکستان بھارت سے بات کرنے کو تیار ہے، کشمیرکو پس پشت ڈال کر بات کرنا قوم سے غداری ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں