The news is by your side.

Advertisement

‘حفیظ شیخ کو ہٹانے سے ذاتی طور پر بہت خوشی ہوئی’

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کوہٹانےسےذاتی ‏طورپربہت خوشی ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے محمدزبیر نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ‏تھے میری کابینہ15 افراد پر مشتمل اور بہترین ہوگی، وزیراعظم نےاب تک3 تو وزیرخزانہ تبدیل ‏کیے ہیں، وزارت اطلاعات میں بھی کئی لوگوں کو آزمایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ندیم بابرکاایشوجب آپ نےاٹھایاتھااس وقت اسدعمرنےکہاتھاہم ہیں نا، ندیم بابر ‏سے متعلق مفادات کے ٹکراؤکی بات آپ نےہی اٹھائی تھی، پروگرام پاورپلےمیں ہی نکتہ اٹھایا گیا ‏تھا کہ ندیم بابرکامفادات کاٹکراؤہے۔

بلاول نے حفیظ شیخ کی برطرفی کو پی ڈی ایم کی فتح قرار دے دیا

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے کہا کہ حکومت اب جوبھی اقدام ‏اٹھائےگی ان کیخلاف جائے گا، ندیم بابربیٹھےرہےحکومت کوہوش نہیں رہا حکومت کواب مفادات ‏کےٹکراؤنظرآرہےہیں۔

چوہدری منظور نے کہا کہ مہنگائی اوربےروزگاری بڑھ رہی ہےحکومت کوفکرہی نہیں پاکستان ‏کی60فیصدآبادی کو بزدارحکومت کےرحم وکرم پرچھوڑدیاگیا،کوروناویکسین خریدنےکی کوئی پالیسی ‏نہیں بنائی گئی۔

چوہدری منظور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ چوہدری منظورکہتےہیں طنزیہ ‏باتیں نہیں کرنی چاہیے، چوہدری منظورنےخودنوازشریف سےمتعلق اتنی طنزیہ باتیں کردیں، باپ ‏کےباپ توعمران خان ہونگےکیونکہ انہوں نےنوازشریف کوجانےدیا نوازشریف کوبیرون ملک عمران ‏خان نےہی جانےدیاتھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں