تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

‏’یہ کہتےہیں 23 مارچ قومی دن ہےتو کیا ہم قوم سے علیحدہ مخلوق ہیں‘‏

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ 23مارچ کو ہم نے اسلام آباد پہنچنا ہے یہ فیصلہ تو ہو گیا ہے یہ ‏کہتے ہیں23مارچ قومی دن ہےتو کیا ہم قوم سے علیحدہ مخلوق ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ جمہوریت کے لئےلاکھوں لوگ آئیں گے اس ملک میں آئین ‏ہےنہ ہی جمہوریت، اسلام آباد پہنچنےکے بعد فیصلہ ہوگا کہ کتنے دن رکنا ہے اب پوری پی ڈی ایم ایک جماعت ‏بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی پرمارچ کرنےکافیصلہ کیاگیا ہے مہنگائی مارچ کیلئےطریقہ کارحکمت عملی وضع کی ‏جائے گی سفارشات مرتب ہوں گی کہ 23مارچ کومہنگائی مارچ کیسےکامیاب بناناہے عوام کو آگاہی فراہم ‏کرنے کیلئے ہمارے پاس ساڑھے 3ماہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چاروں صوبوں میں کنونشن ہوں گے کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور میں کنونشنز کیے جائیں ‏گے کل کےفیصلےکے مطابق شہبازشریف پنجاب میں اجلاس طلب کریں گے اویس الحق نورانی صوبائی اجلاس ‏بلائیں گے، کوئٹہ میں پی ڈی ایم کی 8 جماعتیں ذمہ داری اداکریں گی محموداچکزئی کی سربراہی میں صوبائی ‏سطح پر کوئٹہ کنونشن ہوگا پشاورکےکنونشن میں حکمت عملی مولاناصاحب کی ذمہ داری ہے۔

Comments

- Advertisement -