تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

‘فضل الرحمن اور مریم کا چُپ کا روزہ سرنڈر کا واضح پیغام ہے’

جمعیت علمائے اسلام کے سینئیر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ‏ایم قیادت کی”علالت“ کی اصل وجہ ”عدالت“ ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کا چپ کا ‏روزہ ”اُن“ کے سامنے ”سرنڈر“ کرنے کا واضح پیغام ہے پی ڈی ایم قیادت ناگفتہ بہ علالت کی آڑ ‏میں چند کاروباری افراد کے ذریعہ ”ان“ سے معاملات طے کررہی ہے۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ دو بچوں نے آخر کار پی ڈی ایم کو بے حال کرکے نمائشی صدر کا ‏حال تک نہیں پوچھا جس صدمے میں وہ ”قرنطینہ“ ہوگئے، پی ڈ ی ایم کا ابھی جوحشر ہے وہ تو ‏ہونا ہی تھا لیکن اس وقت مولانا فضل الرحمن کی صورتحال انتہائی قابل رحم بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے ذریعہ پی ڈی ایم جماعتوں کو اپنے ذاتی ‏مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی جب کہ ایک زرداری سب پر بھاری نے ”زر“ اور ‏‏”زور“ کے ذریعے پی ڈی ایم سے اپنی مرضی کے فیصلے منوائے۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مفاداتی اور اقتداری لڑائی میں مولانا ‏فضل الرحمن اور جے یو آئی کے مخلص کارکنوں کو استعمال کیا گیا نواز شریف نے لندن سے بیٹھ ‏کر جبکہ ان کی بیٹی نے جلسہ عام میں پوری دنیا کے سامنے مولانا فضل الرحمن کا کندھا ‏استعمال کیا۔

Comments