ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

14 فروری کو سندھ اسمبلی پر تاریخی دھرنا دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (1 فروری 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ 14 فروری کو سندھ اسمبلی پر تاریخی دھرنا دیں گے، ہم عوامی عدالت لگا کر تمہیں بھاگنے پر مجبور کریں گے۔

شاہراہ فیصل پر ریلی کے شرکا سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے، گل پلازہ میں لوگ جل اور مر رہے تھے لیکن بلاول بھٹو نہیں آئے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ چاہتے ہیں سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری ہو اور اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، شہر کے نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اپنی قابلیت سے نہیں، والد اور خاندان کی وجہ سے سیاست میں ہیں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی شہر کو کچھ دینا نہیں صرف لینا چاہتی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا اور نہ لوگوں کے دکھوں کا مداوا، ہمیں قبضے کا یہ نظام ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پر وفاقی اور صوبائی قبضہ قبول نہیں، آئین کہتا ہے مقامی اختیار مقامی حکومتوں کو منتقل کر دینے چاہئیں، ہمیں بااختیار شہری حکومت کا اختیار دیا جائے، پیپلز پارٹی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، قبضے کا نظام ختم کرنا ہوگا ہمیں اپنے بچوں کیلیے اختیار چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے شہر پر ڈاکا مارا ہے، ایم کیو ایم نوراکشتی شروع کر دیتی ہے، ہماری مائیں اور بیٹیاں چنگچی میں دھکے کھاتی ہیں، کچھ علاقوں میں کئی مہینوں تک پانی نہیں آتا لیکن جنریشن زی اپنا حق چھینے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ یہ تحریک صرف کراچی نہیں سندھ سمیت پورے پاکستان میں چلے گی، پاکستان کو وڈیرہ راج کی ضرورت نہیں ہے، عوام کو حق دینے والی ترمیم کیوں نہیں آتی؟ عوام کا اختیار عوام کو دینا ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں